بلومبرگ کے مطابق سرفہرست 5 امیر ترین افراد
بلومبرگ نے اگست 2024 میں دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست جاری کی ہے، جس میں عالمی کاروبار پر غلبہ پانے والے ٹائٹنز کو دکھایا گیا ہے۔ آئیے ایک نظر ڈالتے ہیں کہ اس باوقار درجہ بندی پر کون بیٹھا ہے۔
کاروبار میں ابتدائی تاجران
ہیٹی گرین کہ جس کو سٹاک مارکیٹ میں ایک بڑا نام بننا تھا سال 1835 میں ایڈورڈ موٹ رابنسن کے ہاں پیدا ہوئی جو کہ ایک بڑی کاروباری شخصیت کے طور پر جانے جاتے تھے - 6 سال کی عمر میں انہوں کے اپنے باپ کی سٹاک کی قیمتوں کا مطالعہ کیا ہے - 13 سال کی عمر میں انہوں کے اپنے خاندانی کاروبار کو بہترین انداز میں سمبھالا اور حساب کتاب اپنے ہاتھوں میں لیا
معاشیات کا مزہ
سال 1867 میں وال سٹریٹ کی روح رواں نے ایک کاروباری آدمی ایڈورڈ گرین سے شادی کی - ایک منجی ہوئی کاروباری خاتون ہونے کے وجہ سے انہوں کے اپنے شادی کے معائدہ میں اس بات پر خاصا زور دیا کہ وہ معاشی معاملات / اقتصادات کو اپنی انفرادی حیثیت سے دیکھے گی ایساء ہی کچھ بعد ازاں ہوا کہ جب انہوں کے اپنے شوہر کو پہاڑوں کی ماند قرضوں سے نجات دلائی جس کے بعد ہیٹی گرین نے معاشی کھیل کے قواعد و ضوابط کو سیکھنا شروع کیا ہے
سمجھ داری کے ساتھ 7.5 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری
سال 1865 میں ہیٹی گرین کو اپنے والد کی جانب سے وراثت میں 7.5 ملین ڈالرز ملے اور انہوں کے سول وار کے بعد کے گرین بیک میں سرمایہ کاری شروع کی - اُس وقت امریکی عوام ملکی معیشت کے حوالے سے خوف و ہراس کا شکار تھے اور کرنسی نوٹوں کی قیمت زبوں حالی کا شکار تھی اور کاغذی نوٹ کی قدر سونے کی سونے کی تائید لئے ہوئے ڈالر کے مقابلہ میں 40 سے 50 سینٹ تھی - جب دوسرے لوگ کاغذی نوٹ بیچ رہے تھے تو ہیٹی ان کو خرید رہی تھی اور عمومی معاشی بے چینی سے قطع نظر مطمئن تھی اور کمپنیوں میں سرمایہ کاری سے قبل وہ ان کی قدر و قیمت کا بغور اور تفصیلی مطالعہ کرتی تھی اور وہ ہمیشہ اپنے پاس ایک وافر فاضل رقم رکھتی تھی
سرمایہ کاری کے لئے اُس کی بنیادی حکمت عملی
امریکی اسٹاک مارکیٹ کی کامیاب ترین خاتون نے اپنی سرمایہ کاری کی حکمت عملی کا کبھی پوشیدہ یا مبہم نہیں رکھا ۔ ہیٹی گرین کہا کرتی تھی کہ آپ کو کم ترین قیمت پر مارکیٹ میں داخل ہوا ہے اور بلند ترین قیمت پر اس سے باہر آنا ہوتا ہے لیکن یہ کام سمجھداری اور ہوشیاری سے کرنا ہوتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ مستقل مزاجی سے کام کرنا از حد ضروری ہے ۔ اور وہ ہمیشہ ان قوانین پر عمل کرتی تھی ۔ بہت سے تاجروں نے وال اسٹریٹ کی اس ماہر کی تجارتی چالوں کی خوب نقل کی کیونکہ اس کے تمام سودے ہی نفع بخش رہتے تھے۔ تاہم بہت کم لوگ بھی اسی طرح کامیاب ثابت ہوئے۔ بانڈ میں سرمایہ کاری سے انہوں نے ایک سال کے دوران 1.25 ملین ڈالر کمائے جو انہوں نے ریل روڈ بانڈز میں سرمایہ کاری سے کمائے تھے اُس وقت یہ صنعت امریکہ میں عروج حاصل کئے ہوئی تھے۔ ہیٹی گرین کے مطابق انہوں نے ایک دن میں سب سے زیادہ کمائی دو لاکھ ڈالر تک کی تھی. سرکاری اسٹاک کے علاوہ اس نے رہن کے بانڈز اور رئیل اسٹیٹ میں بھی سرمایہ کاری کر رکھی تھی ۔ وہ گرجا گھروں، کارخانوں اور دفتروں کی عمارتوں کے ساتھ ساتھ سونے، تانبے اور چاندی کی کانوں کے ساتھ بھی کام کرتی تھی۔
افسانوی کفایت شعاری یا کنجوسی
ہیٹی گرین کی کفایت شعاری، ناقابل یقین حدوں تک تھی جو کہ افسانوی لگتی تھی ۔ وہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے ان کو "گریٹر میسر" کے طور لکھ رہا ہے ۔ اس نے بہت ہی سادہ زندگی گزاری وہ اپنے بیٹا اور بیٹی کے ساتھ ایک سادہ سے فلیٹ میں قیام کیا کرتی تھی ۔ ہیٹی گرین کا ایک عمومی لباس ایک سکارف اور سادے سیاہ سوٹ پر مشتعمل ہوتا تھا جو کہ محض صابن بچانے کی غرض سے پتوار پر دھویا جاتا تھا ۔ اس کی تنگ دلی / کفایت شعاری داستانوں کا ایک سلسلہ ہے انہی میں سے ایک یہ ہے کہ اس نے اپنے بیمار بیٹا کے لئے ایک اچھا ڈاکٹر لینے سے انکار کردیا۔ بچپن میں اس نے اپنا پاؤں زخمی کر لیا تھا اور علاج نہ ہونے کے سبب اس کی ٹانگ کاٹنا پڑی تھی - اس تمام کے علاوہ ہیٹی گرین کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ سستی ترین اشیاء کا انتخاب کرتی تھی اور ایک ایک پائی کے لئے سودے بازی کرتی تھی ۔ یہ بھی مشہور ہے کہ دوپہر کے کھانے میں اس نے ریڈی ایٹر پر گرم کیا ہوا سستا دلیہ کھایا کرتی تھی ۔ میڈیا نے اس کے بارے میں لکھا کہ وہ کبھی ٹیکس ادا نہیں کرتی ہے اور نہ ہی وکلاء پر اعتماد کرتی ہے۔ بعد ازاں اُس نے ذاتی حفاظت کے لئےایک باڈی گارڈ کی خدمات حاصل کر لی تھیں اور ایک پستول اپنے ساتھ رکھتی تھی
انیسویں صدی کے اواخر کی معیشت کے میدان کی ذہین ترین خاتون
اسٹاک مارکیٹ ہیٹی گرین کی آواز کے مطابق تجارت کرتی ہے - وہ ماہرانہ انداز میں پیشن گوئی کرتی ہیں سٹاک مارکیٹ کس سمت میں تجارت کرے گی اور وہ جانتی ہیں کہ منافع بخش سرمایہ کاری کہاں کی جائے۔ انہوں نے سیکورٹیز اور سیکیورڈ لینڈنگ میں کام کیا ہے اور صرف بڑے شہروں میں مائع / لیکیوڈ رئیل اسٹیٹ کا استعمال کیا ہے۔ وہ شکاگو، نیویارک اور دیگر شہروں میں کئی بلاکس کی مالک تھیں۔ سال 1900 میں جب امریکہ میں اوسط گھریلو آمدنی 500 ڈالر سے کم تھی تو اُس وقت بھی ہیٹی گرین نے 7ملین ڈالر کما چُکی تھی ۔ 1907 کے بینکاروں کے خوف و ہراس کے دوران بھی اس کی سرمایہ کاری عروج پر تھی جب اسٹاکس میں ایک بڑی کمی دیکھی گئی تھی ۔ ہیٹی گرین نے تجارتی فرموں اور ریاست کو 10 لاکھ ڈالر قرض دیا تھا ۔ اس کی قسمت واضح طور پر چمک گئی تھی ۔ مختلف اندازوں کے مطابق اپنی زندگی کے اختتام تک (1916ء تک) ہیٹی گرین نے اپنا 75 لاکھ ڈالر کے ابتدائی سرمایہ کو 100 سے 200 ملین ڈالر تک بڑھا چُکی تھی ۔ ہیٹی گرین بجا طور پر دنیا کی امیر ترین خاتون کہلاتی تھی
بلومبرگ نے اگست 2024 میں دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست جاری کی ہے، جس میں عالمی کاروبار پر غلبہ پانے والے ٹائٹنز کو دکھایا گیا ہے۔ آئیے ایک نظر ڈالتے ہیں کہ اس باوقار درجہ بندی پر کون بیٹھا ہے۔